کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی نمبر6 مارکیٹ کے قریب دن دیہاڑے گیس سلنڈر کی دکان میں ملزمان دکاندار پر تشدد کے بعد لوٹی گئی رقم بیگ میں بھر کر فرار ہوگئے، واردات دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے انجام دی، دو ملزمان دکان کے باہر کھڑے رہے ،دو نقاب پوش ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر سوتے ہوئے شخص کو جگایا، تھپڑ مارا اور پستول بھی چیمبر کیا۔