کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ہاشم گبول گوٹھ میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 60 سالہ خاتون جمیلہ زوجہ محمد زمان پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ، دریں ا ثنا پولیس کارروائی کے خلاف کچھ افراد کی جانب سے روڈ بند کرکے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کے انکارپر پولیس نے لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو منشترکرکے روڈ کوٹریفک کے لیےبحال کروا دیا۔