• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلئے تفتیشی افسران کو موثر اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لئے تفتیشی افسران کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ذوالفقار کے لاپتا ہونے کے بعد ایس ایچ او شارع فیصل سے رابطہ کیا کچھ پتہ نہیں چلا، عدالت نے فریقین سے 7 مئی کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود سے نوید اور محمد علی لاپتا ہوگئے، عدالت نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر سے 30 اپریل کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے غلام حسین کی درخواست پر بھی 23 اپریل کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید