• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی ریفرنس، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کل سماعت کریگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریک عدم اعتماد پر ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ کی حیثیت اور ان کی نا اہلی کے حوالے سے رائے لینے کے لئے صدارتی ریفرنس اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئینی پٹیشن پر سماعت کیلئے5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جوکل 24 مارچ کو دن ایک بجے کیس کی سماعت شروع کرے گا۔

 لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کر یں گے جبکہ بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل ہیں۔

 سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے ہی سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید