کراچی(مانیٹرنگ نیوز) پاک فضائیہ کا طیارہ پشاور کے قریب ورسک کے علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے، تربیتی طیارہ معمول کےتربیتی مشن پر تھا ،حادثےکی وجوہات جاننےکیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدی گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کےتربیتی مشن پر تھا کہ پشاور کے قریب گر کرتباہ ہوگیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، ائیر ہیڈکوارٹرز نے حادثےکی وجوہات جاننےکے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔