• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم کو چار یورپی ممالک کے دورے کیلئے گرین سگنل

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی قومی ٹیم اپریل میں بیلجیم، اسپین، ہالینڈ اور فرانس کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ویزا کیلئے چند روز میں درخواست دے دی جائے گی۔ ہاکی ٹیم اس دورے میں آٹھ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس میں ہالینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔امکان ہے کہ ٹیم 20اپریل تک دورے پر روانہ ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یورپی یونین پر تنقید کے بعد ٹیم کے دورے یورپ کے حوالے سے ابہام پیدا ہوگیا تھا، ان ملکوں نے اپنی حکومت سے رابطے اور اجازت کے بعد پی ایچ ایف کو ٹیم بھیجنے کا گرین سگنل دیا۔

اسپورٹس سے مزید