• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کھل کر بتائیں کس کا استعفیٰ لینا چاہتے ہیں، احسن اقبال

ٹیکسلا ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں )سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ٹیکسلا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاعمران خان کھل کر بتائیں کہ وہ کس کا استعفیٰ لینا چاہتے ہیں،پتہ نہیں یہ استعفیٰ کی دھمکی کسے دے رہے ہیں،لگتا ہے استعفیٰ کا اشارہ کسی اور کو دے رہے ہیں،اقتدار کو جاتا دیکھ کر یہ اداروں کو تباہ کر نا چاہتے ہیں، ملک کوآئین کے مطابق نہ چلایا تو مزید ٹکڑے ہونیکا خطرہ ہے،قوم نیازی کے ارادے بھانپ چکی ہے۔عدم اعتماد اراکین اسمبلی کا حق ہے،عمران خان اپنی جنگ میں سپریم کورٹ کوجھونکنا چاہتا ہے۔سپریم کورٹ سے گزارش ہے۔کہ وہ اس بات کا ایکشن لے۔اس نے سینٹ الیکشن میں بھی ایسا کرنے کی کوشش کی تھی۔حکومت کے خلاف ووٹ دینے والا رکن ڈی سیٹ تو ہو سکتا ہےلیکن تا حیات نا اہل نہیں ہو سکتا، اگرہم نے اس ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلایا تو اس ملک کے مزید ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا خطرہ ہے، احسن اقبال نے کہااس وقت ہماری اطلاع کے مطابق ان کے ساتھ 145 ممبران ہیں،انہوں نے ن لیگ کے ورکرز سے کہا اگر غربت،دہشت گردی مہنگائی ختم کرنی ہے توسب اسلام آباد پہنچیں۔

ملک بھر سے سے مزید