لندن (اے ایف پی) برطانوی حکومت انگلش کرکٹ سے نسل پرستی کے خاتمے کی خواہاں ہے۔ سابق اسپن بالر عظیم رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ یارکشائر نے ان کے کیس کو درست طریقے سے نہیں دیکھا اور ان پر ایسا وقت بھی آیا کہ وہ خودکشی کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ اس حوالے سے برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسل پرستی کے حوالے سے حالیہ دنوں میں حوصلہ افزاء پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے کمیٹی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں کھیلوں کے حوالے سے سرکاری فنڈز کا انحصار نسل پرستی سے چھٹکارے پر ہونے والی پیش رفت پر ہوگا۔