کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ اتوار کو ایڈن گارڈنز کول کتہ میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔یہ میچ کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں کوالی فائی کرے گی۔اس سے قبل ایک اور میچ میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کی ٹیمیں مقابل ہونگیں، جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرچکا ہے،ویسٹ انڈیز نے سپر ایٹ میں زمبابوے کو شکست دی اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی جبکہ بھارت کو سپرایٹ میں جنوبی افریقا نے اپ سیٹ شکست دی جبکہ اس نے بھی بڑا اسکور بناکر زمبابوے کو شکست دی۔ ویسٹ انڈیز کے سنیئر کھلاڑی جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ہمارے لڑکوں کی طرف سے تھوڑی زیادہ مستقل مزاجی ہے۔ جب آپ میں تھوڑی زیادہ مستقل مزاجی ہوگی۔