کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ہفتے کوپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ڈربن میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کوچزنے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کرائیں کھلاڑیوں نے نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں بھی کیں۔