• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستانی مہم آج چین کے خلاف شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں رسائی کے لئے پاکستانی ٹیم اتوار سے مصر کے شہر اسماعیلیہ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ میں پاکستانی ٹیم چین کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلے گی،نئی ٹیم انتظامیہ کے ساتھ یہ قومی کھلاڑیوں کا بڑا امتحان ہوگا، پرو ہاکی لیگ کے8میچوں میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کو اس ایونٹ میں فتح سے اگلے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ کنفرم کرنا ہوگی، پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔اتوار کو دوسرے میچ میں ملائیشیا کا مقابلہ آسٹریا سے ہوگا، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کوملائیشیا اوربدھ کو آسٹریا سے مقابلہ کرے گی، پاکستانی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کریں،کھلاڑیوں نے اچھی ٹریننگ کی ہے، ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم آسان نہیں۔

اسپورٹس سے مزید