• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کی پانچویں شکست، انگلینڈ کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ نے9وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں پانچویں شکست سے دوچار کیا۔ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ ہفتے کو پاکستان کا آخری میچ نیوزی لینڈ سے ہوگا ۔ جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کی ۔ پاکستان ٹیم41اوورز میں 105رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، 8بیٹرز ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکیں، سدرہ امین 32اور سدرہ نواز نے 23رنز بنائے۔ انگلش ٹیم نے اوپنر بیٹر ڈینی ویٹ کے برق رفتار76رنز کی بدولت ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد جیت بارش سے متاثرہ میچ میں حاصل کی تھی۔