• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

از خود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لینے کے اختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بنچ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ، بنچ چیف جسٹس کو نوٹس لینے کی سفارش کر سکتا ہے.

 از خود نوٹس کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں ،کوئی بنچ ازخود کسی کو طلب کر سکتا ہے نہ رپورٹ منگوا سکتا ہے۔

40صفحات پرمشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی درخواست پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا لیا گیا ازخونوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

آرٹیکل 184(3) کے تحت سوموٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لینے کے اصول بھی وضع کر دیئے ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ بنچز کی جانب سے لئے گئے تمام نوٹسز پر سماعت معمول کے مطابق ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید