اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کے بانی راہنماء اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں ناقابل تردید شوہد سامنے آچکے ہیں،پی ٹی آئی نےایک آئینی ادارے کے سامنے اپنی سینئر لیڈرشپ پر باضابطہ فرد جرم عائد کر دی ہے،PTIنے 11اکائونٹ غیر قانونی تسلیم کئےجن میں اسد قیصر ، عمران اسماعیل اور شاہ فرمان شامل ہیں،جس کے بعد ان ملوث افراد کا آئینی عہدوں پر رہنا بلاجواز ہے۔