کراچی(ٹی وی رپورٹ) ماہر قانون و سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حامد خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ غیر موزوں بات ہے کہ بار نے سیاسی پوزیشن لے لی ہے،سپریم کورٹ بار ہو یا پاکستان بار کونسل ہو اس کو اپنا آزاد اسٹینڈ رکھنا چاہئے اور کسی بھی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں بننا چاہئے ،اس وقت ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے وہ سیاسی جماعت کے نمائندے بنے ہوئے ہیں بلکہ بہت سے وکلاء نے اس پر اعتزاض کیا ہے کہ یہ آپ کا کام نہیں ہے،آپ وکلاء کی نمائندہ باڈی ہیں کیوں کسی پارٹی کا مخصوص پوائنٹ آگے لے کر جاتے ہیں،ان کو خود لے جانے دیں کیونکہ یہ وکلاء کی نمائندہ باڈیز کا کام نہیں ہے۔