پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور سی ٹی ڈی ، حساس ادارہ اورمقامی پولیس نے پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کیساتھ فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں کوچہ رسالدار دھماکہ اور پولیس پارٹیوں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد مارا گیا آپریشن کے دوران دہشت گرد کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہیں ، دو گھنٹے سے زائد فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، انتہائی مطلوب دہشت گرد دانیال ہلاک ساتھی فرار ، علا قے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کو مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ خالد ، دانیال ، حسن شاہ اور دیگر ساتھی دہشت گردوں نے علاقہ تھانہ ارمڑ میں ایک مکان میں پناہ لی ہہے ۔مذکورہ دہشت گرد کوچہ رسالدار دھماکہ، PASI نعمان خان، ASIامتیاز خان ، ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ اور جلوزئی موبائل وین پر حملہ کرنے میں ملوث تھااس کے علاوہ ستنام سنگھ اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔