• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی کا پتا کٹ چکا، شہباز اچکن کسی اور کو دیدیں، وزیراعظم

اسلام آباد‘مانسہرہ(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کاپتا کٹ چکا ‘ شریف برادران کو اب یہ قوم اقتدار میں برداشت نہیں کرے گی‘ ان کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں ‘.

 قوم ان کی سیاست کا جنازہ نکالے گی اوراس پر ایک نیا پاکستان کھڑاہوگا‘یہ اب لندن جا کر سیاست کریں گے اور اگر انہوں نے وہاں سیاست کی تو انگلینڈ بھی دیوالیہ ہو جائے گا‘.

 شہباز شریف نے وزیراعظم کا خواب دیکھتے ہوئے اپنی اچکن سلوا لی تھی لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اسے سنبھال کر رکھیں، یہ کسی اور کو دینا پڑے گی‘ شہباز شریف نے اتنے جوتے پالش کیے اس کا نام چیری بلاسم رکھ دیتا ہوں‘ اﷲ گواہ ہے کہ دین، مذہب، اﷲ اور رسولﷺ کا نام ووٹ یا عوام کو اپنی طرف کھینچنے کیلئے نہیں لیتا۔

جمعہ کو مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ عوام 27 مارچ کو سچائی اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو کر لوٹ مار کرنے والوں، ضمیر کے سوداگروں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے‘.

تحریک عدم اعتماد کا مقصد محض این آر او لینا ہے جو انہیں کسی صورت نہیں ملے گا‘ اپنی چوری بچانے اور ملک کا مستقبل تباہ کرنے والے سیاستدان جمہوریت اور نظام کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

اسلام آباد میں لگی منڈی میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے 20 سے 25 کروڑ روپے کی بولی لگائی جا رہی ہے‘ میرا شکار کرنے والوں کو شکست ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید