راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے پرائیویٹ سکول کی مخدوش حالت،سہولیات کی عدم فراہمی،نامناسب سکیورٹی اور دیگر شکایات پر کارروائی نہ کرنے کے خلاف رٹ پر ڈی سی اٹک سے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر کوئی متعلقہ مجاز افسر ذاتی طور پر پیش ہو۔حاجی عبدالرمضان الدین نے رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ موضع کائی تحصیل جنڈ میں عبدالبنارس نے ایک پرائیویٹ سکول بنا رکھا ہے۔جس کی دو کمروں کی بلڈنگ میں تین چار سو بچے