• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے اقلیتوں کو بااختیار بنانے کیلئے ’سخت محنت‘ کی، سنتوش کمار

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی اقلیتی نشست کے سابق ایم پی اے سنتوش کمار بگٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں پاکستان میں اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ’سخت محنت‘ کی تھی۔ ہائیڈ پارک کے قریب حسن نواز شریف کے دفتر میں مسلم لیگ ن کے سپریمو سے ملاقات کے بعد بگٹی نے یہ ریمارکس پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دئیے۔ بگٹی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے لیے لندن میں ہیں۔ سابق ایم پی اے نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ہندو برادری کی جانب سے نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بگٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت میں پاکستان نے بہت زیادہ معاشی ترقی دیکھی اور اقلیتی برادریوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئی تھی جنہیں انسانی حقوق، روزگار اور مساوی مواقع کے حوالے سے بااختیار بنایا گیا تھا۔ سابق ایم پی اے نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2014یں ان کی رکنیت منسوخ کر دی تھی کیونکہ پارٹی کے بلوچستان کے اس وقت کے سربراہ ثناء اللہ زہری نے ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

یورپ سے سے مزید