• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، رکشے پر فائرنگ, ڈرائیور جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورکے علاقے داودزئی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کردیا جبکہ واردات کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ داؤدزئی پولیس کے مطابق چارسدہ روڈ پر عسکری پمپ کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے رکشے پر فائرنگ کی جس سے رکشہ چلانے والا حیدر علی ولد اخترعلی سکنہ شیخ کلے زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ واردات کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نفری پہنچ گئی او ر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے سمیت رشتہ د اروں کے بیانات قلمبند کرلئے جبکہ کیس کی مزید تفتیش شرع کردی ہے۔ مقتول کی عمر تقریبا 28سال بتائی جاتی ہے جسکی پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید