لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنےکہاکہ وہ نوازشریف کوکرپٹ نہیں کہتے، نواز شریف مجھے ناپسند کرتے ہیں اور میں بھی ان کے بارے میں ایسے ہی جذبات رکھتا ہوں لیکن میں انھیں کرپٹ نہیں کہتا۔
چوری چھپےملاقات کرنیوالانہیں،پی ٹی آئی جلسےمیں شرکت کی دعوت ملی نہ جائوں گا، غیب کا علم اللہ تعالی جانتا ہے، میں نے ان کے قریب کرپشن نہیں دیکھی۔
اگر میری نظروں سے ایسی بات گزرتی تو میں کب کا ان کو چھوڑ چکا ہوتا،برطانوی خبررساں ادارےکوانٹرویومیں انہوںنےکہاجھے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی کوئی دعوت ملی ہے اور نہ ہی میں جلسے میں شرکت کر رہا ہوں۔
عمران خان سےملاقات کےحوالےسےانہوں نےکہاکہ تین چار روز سے میں چکری میں ہوں۔ یہاں سے باہر نہیں گیا تو پھر وزیر اعظم عمران خان سے میری ملاقات کہاں ہوئی ہو گی؟ پچھلے ہفتے، مہینے یا سال تو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، تو پھر کب ملاقات ہوئی!میں چوری چھپے ملاقات کرنے والا نہیں ہوں۔
عمران خان میرا ایچیسن کالج سے دوست ہے لیکن میری اپنی سیاست ان کی اپنی ۔وقتی فائدہ کے لیے پارٹی بدلنے والا نہیں۔ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ دیے جانے پر کوئی پارٹی جوائن نہ کی۔ اب چار سال گزر گئے ہیں، مجھے کوئی پارٹی جوائن کرنے کی جلدی نہیں۔ آپ کو جواب عام انتخابات کے وقت مل جائے گا۔
چوہدری نثارنےمزیدکہاماضی میں ایک بار نہیں چار بار وزارت اعلیٰ پنجاب طشتری میں پیش کی گئی۔ نہ جانے مجھے کیا کیا سیاسی لالچ دیے گئے لیکن میرے پائے استقلال میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ میں چور دروازے سے اقتدار کی دہلیز پر قدم نہیں رکھوں گا۔ عوام کے ووٹوں کی قوت سے پارلیمان میں جا کر فیصلہ کروں کہ مجھے کیا کرنا ہے۔