• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل چیئرمین ہری پور قاتلا نہ حملے میں گارڈ سمیت زخمی

ہری پور(نمائندہ جنگ ) قاتلانہ حملے میں چیئرمین سمیع اللہ خان اور سیکورٹی گارڈ واہ کینٹ کے قریب زخمی ہو گئے ۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان ٹیکسلا سے ہری پور واپس آ رہے تھے کہ ضلع اٹک تحصیل حسن ابدال جی ٹی روڈ موڑہ چوک واہ کینٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔ جس میں سمیع اللہ خان اور انکے سیکورٹی گارڈ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے ہری پور سے سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان اپنے بھتیجے سمیع اللہ خان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق اب انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے سمیع اللہ خان کو ابتدائی طبّی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سے انھیںر او لپنڈی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، جبک ہری پور عوامی باغ میں قاتلانہ حملے میں گارڈ اور سمیع اللہ خان شدید زخمی ہو گئے جس پر اہلیان کھلابٹ ٹاون شپ اور تاجر برادری کی طرف سے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اس موقع پر مین چوک کی تمام تاجر برادری نے تمام دکانیں اور بازار بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید