• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل مہنگائی میں اضافے پر شیری رحمان کا اظہار تشویش

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی، اب رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا، حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا، تباہی سرکار مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ1.10فیصد اضافے کے ساتھ ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 15.67 فیصد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے میں آٹے اور گھی سمیت 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن بنی گالا میں سب اچھا کی رپورٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید