• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ورلڈکپ: بھارت باہر، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچز کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ۔اتوار کو جنوبی افریقا نے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بھارت نے سات وکٹ پر274 رنز بنائے ۔ سمرتی مندھانا کے71اور کپتان متھالی راج کے68رنز نمایاں تھے۔ پروٹیز خواتین نے سات وکٹ275 رنزبنا کر تین وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے آخری گیند پر ہدف حاصل کیا۔ لورا وولوارڈٹ نے80 رنز کی اننگز کھیلی۔ سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کامقابلہ آسٹریلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا جنوبی افریقا سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنلز بدھ اور جمعرات کو ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پروٹیز کے مداحوں کے جشن منانے اور شکست خوردہ بھارتی کھلاڑیوں کے افسردگی کے مناظر نمایاں ہیں۔ادھر ویلنگٹن میں گروپ مرحلے کے ایک اور میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔ سوفیا ڈنکلی 67 ، نیٹ اسکیور 40، ٹیمی بیمونٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں ناکام ٹیم 48 ویں اوور میں 134رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ شمیمہ سلطانہ اور شرمین اختر نے 23،23 رنز بنائے ۔ سوفی ایکلسٹون اور چارلی ڈین نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید