• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گاڑی میں سی این جی گیس بھرتے دھماکہ، ایک شخص جاں بحق3زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) کوہاٹ روڈ پر رنگ روڈ کے قریب سی این جی پمپ میں گیس بھرنے کے دوران گاڑی میں سلینڈر دھماکہ ہوگیا جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122کے مطابق کرولا گاڑی میں سلنڈر دھماکہ اس وقت ہوا جب اس میں سی این جی ڈالی جارہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ایمبولینسز اورفائر ویکل نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان، حمزہ اللہ ،عاقب اور جاں بحق شخص کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نفری بھی پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کا کام شروع کردیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پشاور سے مزید