• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو پیغام ملا وہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ سے بھی شیئر کیا، شاہ محمود قریشی

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جو ہمیں پیغام ملا وہ قیادت سے بھی شیئر کیا گیا یعنی وزیر اعظم اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ سے‘اس حوالے سے زیادہ تفصیلات میں نہیں جاسکتا ۔

اتوارکو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر معاملے میں مشاورت سے آگے چلیں اور مشاورت سے ہی فیصلے کیے ہیں ،ہمارا تعلق بہت اچھا تھا اور ہے جبکہ ہم نے اس کو برقرار رکھنا ہے .

بنیادی طور پر جو قومی مفاد اور ملکی سیکورٹی سے متعلق چیزیں ہوتی ہیں اس میں سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کا عمل دخل بہت اہم ہوتا ہے ۔

مراسلے کی تاریخ زبانی یاد نہیں ،دیکھ کر بتا سکتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو یہ خط نہیں دکھایا جاسکتا کیونکہ یہ خفیہ خط وکتابت یعنی Confidential Communication ہے جسے متعلقہ اتھارٹیز تک ہی محدود رہنا چاہئے ،میں نے وزیر اعظم کو اس سے آگاہ کردیا تھا تاہم اب وہ کس سے کہنا چاہتے ہیں اور کیا کہنا چاہتے ہیں یہ ان کا اختیار بھی ہے اور صوابدید بھی ہے ۔

وزیر اعظم نے جو کہنا تھا آج کہہ دیا ہے اور بہت کچھ کہہ دیا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ اس ہی کوہضم کرلیاجائے تو کافی ہے ،میں اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتا اور نہ کرسکتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید