• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے قذافی‘ صدام ‘اسامہ کا پیسہ بھی نہیں چھوڑا‘ شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے چور اور ڈاکو ‘یہ گینگ آف تھری ہیں۔انہوںنے کرنل قذافی‘ صدام حسین اوراسامہ بن لادن کا پیسہ بھی نہیں چھوڑا ‘تحریک عدم اعتماد کا جو نتیجہ بھی نکلے‘ میرے پاس اندر کی خبر ہے گینگ آف تھری کو کچھ نہیں ملنے جارہا ۔عمران خان تحریک عدم اعتماد میں نہ بچا تو دوتہائی اکثریت سے واپس آئے گا۔پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوںنے اپنے پلیٹ لیٹس کم کئے اور یہ لندن گئے ،آج مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی حالت دیکھیں ۔گینگ آف تھری کی سیاست کا معیار اس قدر گر چکا ہے کہ قاتلوں کو بھی دبئی سے بلا رہے ہیں، جس دن ووٹ ہوں گے عمران خان اسمبلی سے جیتے یا عوام میں جیتے، وہ آئے گا اور چھا جائے گا تم دیکھتے رہ جاؤ گے،شہباز شریف صاحب تمہاری اچکن نیکر بن جائے گی، پہلے میں قبل از وقت انتخابات کا حامی تھا، ہمیں زبردست بجٹ پاس کرا کر عوام میں جانا چاہیے،بلاول کو آخری وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی فیملی تک نہ جائے،آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے،جب وقت آئے گا اس وقت وہ فیصلہ کریں گے، کوئی کہیں نہیں جارہا۔تمام جماعتوں کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا۔

اہم خبریں سے مزید