چاغی (ایجنسیاں)پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے مابین ملاقات ذرائع کے مطابق پاکستان کے سرحدی شہر تفتان بارڈر پر پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان سرحدی پوائنٹس ودیگر امور پر تفصیلی ملاقات ہوئی اور سرحدی پوائنٹس جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں ایرانی وفد کی سربرائی عبول فضل ناظری مرزبان گریڈ ون میر جاوا کررہے تھے پاکستانی وفد کی سربرائی ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور احمد بلوچ کررہے تھے اجلاس میں زیروپوائنٹ، راہداری گیٹ، بازارچہ ودیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ کا کہنا تھا ایرانی وفد کو راہداری گیٹ کی طویل بندش سے آگاہ کردیا ایرانی حکام کورونا وائرس کے پیش نظر بند کر رکھا ہے راہداری گیٹ دونوں ممالک کے سرحدی لوگوں کے آمد رفت کا واحد ذریعہ ہے راہداری گیٹ کی بندش سے سرحدی آبادی کے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہورہا ہے دونوں اطراف میں ایک دوسرے کی رشتہ دار یاں ہیں ڈپٹی کمشنر نے ایرانی وفد کو بتایا کورونا ایس او پیز کے تحت راہداری گیٹ کو کھول دیا جائے انھوں نے مزید بتایا ایرانی حکام کو راجئے کے مقام پر زیروپوائنٹ کھولنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ راجئے کے لوگ اپنی روز مرہ خوردونوش اشیائ ایران سے لاسکیں اسکے علاوہ بازارچہ کے متعلق بھی گفتگو ہوئی ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے کہا بازارچہ کے متعلق جلد عوام کو خوشخبری ملے گی،ایرانی وفد کے سربراہ عبول فضل ناظری مرزبان گریڈ ون میر جاوا کا کہنا تھا پنجگور ودیگر سرحدی علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے پیش نظر راہداری گیٹس کو اعلی حکام نے بند کر رکھا ہے انھوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا میں ان تمام مسائل کے بارے میں اعلی حکام کو آگاہ کردوں گا۔