• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند دنوں میں سیاسی حکمت عملی کا اعلان کردونگا، چوہدری نثار

اسلام آباد(خبرایجنسی)سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں.

نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کرونگا.

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا ، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ 23مارچ کو صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کے دوران وزیراعظم ِ پاکستان نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ چند روز قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی.

 چوہدری نثار سے 50سال پرانی دوستی ہے تاہم اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے.

 اس سے قبل 20مارچ کو اپنے حلقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ لنگوٹ کس لو اگلے الیکشن میں ڈٹ کر لڑنا ہے۔

خیال رہے کہ 2018کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10سے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف 2سال 10ماہ اٹھالیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید