• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 24 گھنٹوں میں 4 بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات، طالبہ اغوا

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور میں 24گھنٹو ں میں 4بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں ٗجوان طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے،ہوٹل ملازم کوجنسی طور پرہراساں کیا گیا ، فقیر آباد سے طالبہ(ح) اغوا، نرس پر تشدد کیا گیارہزنی کے 2واقعات رپور ٹ ہوئے ہیں اورمختلف واقعا ت میں سٹاف نرس سمیت 3افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔نعمان احمد نے تھانہ تہکال پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اس کا نوسالہ بھتیجا ذوالقرنین اپنے سات سالہ بھائی زین العابدین کے ہمراہ نعمان جنرل سٹورٹافیاں خریدنے کے لئے گئے تھے جہاں سے واپسی پربچوں نے انہیں بتایا کہ جب بھی وہ نعمان دکاندار کے پاس جاتے ہیں وہ ا ن کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے انہیں غلط باتیں بتاتے ہیں او انہیں ہراساں کرتا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف بچوں کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ادھر تھانہ چمکنی کی حدود آفریدی گڑھی سے چا ر افراد نے 10سالہ لڑکےکو زیا د تی کا نشا نہ بنا یا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں ناز سینما روڈ پرواقع ہوٹل کے 16سالہ ملازم معاذ کو بغداد خان کےساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم اس نے شورمچایا تو ہوٹل منیجر نے آکر اسے بچایا اس دوران ملزم موقع پاکر فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کیخلاف بچے کیساتھ زیادتی اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔عبدالرحمن نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزاس کی جوان بیٹی مسماۃ(ح) دائود زئی میں واقع کالج میں داخلہ لینے کیلئے گئی تھی جسے راستے میں نامعلوم افرا د نے اغوا کر لیا ہے پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے طالبہ کی تلاش شروع کردی۔تھانہ خزانہ کی حدود بخشی پل قبرستان کے قریب تین مسلح رہزنوں نے رکشہ ڈرائیور حسین اللہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 12ہزار روپے چھین لئے اورفرار ہو گئے ۔تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار مسلح رہزنوں نے احسان اللہ ولد ناصر خان سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی ۔جنرل سٹور کامالک سجاد گزشتہ شب دکان بند کرکے گھر جا رہاتھا راستے میں چارافراد نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تاہم اس نے رکنے کی بجائے دو ڑ لگا دی جس پر چاروں افراد نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ارمڑ میانہ میں اتفاقی گولی لگنے سے ثناء اللہ زخمی ہو گیا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیس میں کینولہ لگانے کے تنازعہ پر یارمحمد ولد یار بادشاہ نے سٹاف نرس (ت، الف) زوجہ عرفان کو تھپڑمار کر گالم گلوچ کی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔تھانہ فقیر آباد کی حدود حسن گڑھی میں اتفاقی گولی لگنے سے عبدالباسط شدید زخمی ہو گیا۔

اہم خبریں سے مزید