• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا 161ارکان قومی اسمبلی کی موجودگی پر اظہار اطمینان، پرویزالٰہی کی وزیر اعلیٰ نامزدگی پر ”کاؤنٹر“ حکمت عملی بنانے کی ہدایت

اوکاڑہ(وارث حیدری) پیر کے روز قومی اسمبلی کے ایوان میں اپوزیشن بینچوں پر 161ارکان کی موجودگی اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باقاعدہ پیش کئے جانے کے آ ئینی مرحلہ کے طے ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے عمران خان کی طرف سے چودھری پرویزالٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کئے جانے کے بعد کی صورتحال پر میاں شہباز شریف کو ہدائت کی کہ وہ آصف زرداری اور دیگر اپوزیشن قائدین کے ساتھ مل کر فوری ”کاؤنٹر“ حکمت عملی بنائیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف نے شہباز شریف کو یہ ہدائت بھی کی کہ وہ اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کے حوالے سے آج منگل کو حتمی اقدامات اٹھائیں،اس کے لئے اگر عدالت سے رجوع کرنا پڑے تو اس حوالے سے فوری طور پرقانونی ٹیم کو متحرک کیا جائے۔