اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آ ر: 69 نئے انسپکٹر کسٹمز و انٹیلیجنس افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) اسلام آباد کی سفارشات اور ایف بی آر کے میمورنڈم نمبر 2(11)MC-M/2020 مؤرخہ 13فروری 2025 کی شرائط کو قبول کرتے ہوئے حکومت پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4 اپریل 2025کو دفتر ی حکم نامہ نمبر 0697-C-IV/2025 کے تحت پاکستان کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 16کے انسپکٹر کسٹمز/انٹیلیجنس آفیسرز کی تقرریوں کا اعلان کیا۔ تقرری کے بعد ان افسران کی خدمات ملک بھر کے مختلف کسٹمز فیلڈ فارمییشنز میں درج ذیل تعیناتیوں کے ساتھ سر انجام دینے کے لیے تفویض کی گئیں۔