اسلام آباد (ساجد چوہدری )ٹیلی کام آپریٹرز نے عام صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو اس رعایت سے محروم رکھنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ،ٹیلی کام آپریٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کمال احمد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،رعایت ہمیں بھی ملنی چاہئےحکومت نے مختلف صنعتوں، حتیٰ کہ پولٹری سیکٹر کو بھی بجلی کے نرخوں میں ریلیف دیا مگر آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کو اس سے محروم رکھا گیا ہے،ٹیلی کام سیکٹر کو 2004 میں "صنعت" کا درجہ دیا گیا تھا مگر بجلی کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ صنعت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے،ڈیٹا سینٹرز جو آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کا ایک لازمی حصہ ہیں، انہیں بھی بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی کمی نہیں دی گئی۔