کراچی (نیوز ڈیسک) سابق سیکرٹری اطلاعات ونشریات خواجہ اعجاز سرور انتقال کرگئے، ان کے بھتیجے خواجہ معاذ طارق نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ابدی گھر روانہ ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی نماز جنازہ کے مقام اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔