• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے کسٹمز کے 10 افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) حکومت پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 4 اپریل 2025 کو دفتر ی حکم نامہ نمبر 0695-C-IV/2025 کے تحت کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے 10افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا اعلان کیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر عطا اللہ مراد، انسپکٹر کسٹمز، جو اس وقت کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ گوادر میں تعینات ہیں، کا تبادلہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کر دیا گیا ہے۔ مسٹر عمران ناصر، انسپکٹر کسٹمز، جو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ گوادر میں فرائض انجام دے رہے تھے، کو بھی کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ مسٹر سہیل احمد، انسپکٹر کسٹمز، کا تبادلہ بھی کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ گوادر سے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کر دیا گیا ہے۔ مسٹر کمال جان، انسپکٹر کسٹمز، جو پہلے گوادر میں تعینات تھے، کو بھی گڈانی میں خدمات انجام دینے کے لیے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ مسٹر عبدالباری، انسپکٹر کسٹمز، کا تبادلہ کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ گوادر سے کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی کر دیا گیا ہے۔ مسٹر ریاض احمد، انسپکٹر کسٹمز (یو پی ایس)، جو گوادر میں تعینات تھے، کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح مسٹر حسن منظور، انسپکٹر کسٹمز، جو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ گوادر میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید