• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد لاہور سے کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ، ملک بھر کی 74 پروازوں میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) آپریشنل وجوہات کی بنا پر اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 74 پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد کوئٹہ کی قومی ایئر کی پروازیں پی کے 325، 326 لاہور کوئٹہ پی کے 323، 322، کراچی لاہور کی پرواز پی کے 303منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 18، کراچی اسلام آباد کی 9، کراچی لاہور کی 10، کراچی ایئرپورٹ کی دیگر 6، لاہور ایئرپورٹ کی 21، سیالکوٹ کی 4، کوئٹہ ایئرپورٹ کی 4، پشاور ایئرپورٹ کی 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید