راولپنڈی(راحت منیر)باخبر زرائع کے مطابق پنجاب میں تاریخی،آثار قدیمہ کی عمارتوں کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں170تاریخی مقامات کا انتخاب کیا جائے گا۔جس کیلئےپنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں240تاریخی و آثار قدیمہ کی عمارتیں ہیں۔جن کی بحالی و تحفظ کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بھی ایک رٹ بھی زیر سماعت ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا علاقائی و عالمی مرکز بنانے کیلئے مختلف تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔ تاریخ، ورثہ اورسیاحت سے متعلق تمام ادارے نئی پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔