• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم کی برسی، جلسے کے آغاز سے قبل ہی کارکنوں کی واپسی

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد مرکزی جلسے کے آغاز سے قبل ہی واپس روانہ ہونا شروع ہو گئی۔ گڑھی خدا بخش کے مرکزی پنڈال کے گیٹ نمبر چھ پر کارکنوں کی بڑی تعداد واپس جانے کے لئے گیٹ پر پہنچی تو سیکورٹی اسٹاف نے گیٹ بند کردیا مگر جیالے باز نہ آئے اور بلاول کے خطاب سے قبل ہی دیوار پھلانگ کر باہر جاتے رہے۔ یہی کیفیت گیٹ نمبر سات اور نو پر بھی رہی۔ گیٹ بند ہونے پر مشتعل ہو کر بعض کارکنوں نے گیٹ نمبر نو پر ڈنڈے برسانے شروع کردئیے جس سے گھبرا کر سیکورٹی اسٹاف نے کچھ دیر کے لئے گیٹ کھولا اور پھردوبارہ بند کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید