اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) اسلام آباد کسٹمز کے 12 اہلکاروں کے تبادلے، کراچی ایئرپورٹ تعیناتی ، کوئٹہ اور گوادر سے عملہ فوری طور پر منتقل ،حکومت پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایڈمنسٹریشن/ایچ آر ونگ کی جانب سے 4 اپریل 2025 کو جاری کردہ دفتر ی حکم نامہ نمبر C.No. 1(2)HRMC-IV/2023 کے تحت کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے 12اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر سالار رسول، جو اس وقت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ میں بطور لوئر ڈویژن کلرک (LDC) تعینات تھے، کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔