• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی PSQCA تعیناتی، چوتھی بار امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کی ڈائریکٹر جنرل کی ایم پی ون پوسٹ کیلئے چوتھی بار امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، شیڈول کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز 8اور 9اپریل کو ہونگے، امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی پوسٹ تقریباً تین سال سے خالی ہے ،محض لک آفٹر چارج سے کام چلایا جا رہا تھا ،آخری لک آفٹر چارج ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس تھا ان کی گریڈ بائیس میں ترقی اور تبادلہ کے بعد اس پوسٹ کا لک آفٹر چارج بھی تاحال کسی افسر کے پاس نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید