اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز سمیت 3 ایجنٹ محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لئے 72لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔ شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔ جبکہ گرفتار ملزم محمد تنویر سال 2019 سے اشتہاری ہے ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل ہے۔