کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر اور مختلف زونز میں ملازمت کا مخصوص دورانیہ پورے کرنے والے 64 ملازمان کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سیکورٹی برانچ میں 6 ماہ کی تعیناتی مکمل کرنے والے 19ملازمین کا ایف ائی اے پشاور، گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، فیصل اباد اور کوہاٹ زون تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکورٹی برانچ میں ایک سال کی مدت پوری کرنے والے 13ملازمان کے اگلے تبادلوں اور پوسٹنگ کا اختیار اے ڈی جی نارتھ کے سپرد کیا گیا ہے۔