• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر استحکام کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا، یہ قوم، صنعت کاروں کے لئے بڑا تحفہ ہے، آئی پی پیز معاہدوں سے جن لوگوں کو فائدہ ہوا انہیں بے نقاب کیا جائے، حکومت دیگر شعبوں میں بھی اپنی رٹ قائم کرے مہنگائی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے، بجلی کے نرخوں میں کمی کے اقدام سے صنعتوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے اور توانائی کی بلند قیمتوں کے حوالے سے ان کے دیرینہ خدشات کو دور کرنے کا موقع ملے گا۔
ملک بھر سے سے مزید