کراچی(نیوزڈیسک)ترکیہ کے وزیر خارجہ نےگزشتہ روز کہاکہ ترکیہ شام میں اسرائیل کے ساتھ کوئی تصادم نہیں چاہتا، لیکن وہاں کی فوجی تنصیبات پر بار بار اسرائیلی حملے نئی حکومت کی داعش سمیت دشمنوں کے خطرات کو روکنے کی صلاحیت کو ختم کر رہے ہیں۔برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو میں ہاکان فدان نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات شام کو نشانہ بنا کر علاقائی عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں، جہاں صدر احمد الشارع کی حکومت ترکیہ کی قریبی اتحادی ہے۔ہاکان فدان نے کہا کہ ہم شام میں اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے کیونکہ شام شامیوں کا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شامیوں کوہی اپنے ملک کی سلامتی کا فیصلہ کرنا چاہیے۔