قصور (اے پی پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسپیشل کورٹ جنسی تشدد جینڈرزقصور سجاول خاں نے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ رتنے والا میں 6سالہ معصوم بچی جویریہ کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کیخلاف جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ اغوا کرنے کے جرم میں الگ سے عمرقیدکی سزا اور زخمی کرنے پر مجموعی طورپر تمام جرائم میں چھ لاکھ روپے ہرجانہ جو متاثرہ بچی کے ورثاء کو ادا کیاجائے گا کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم آصف نے 2فروری 2021ء کو تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں رتنے والامیں اپنے گھرکے باہر کھیلتی ہوئی 6سالہ جویریہ کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشددبھی کیا،مقدمہ متاثرہ بچی کے والد عمر فاروق کی مدعیت میں درج کیاگیا ،دوران سماعت ملزم پارٹی بچی کے والد کو مبلغ چالیس لاکھ روپے کی پیشکش بھی کرتے رہے کہ صلح کرکے اپنا مقدمہ واپس لے لیں جس سے انکار کردیا۔