کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان یونس خان اور پیسر عمر گل افغان کرکٹ ٹیم کی عبوری کوچنگ کیلئے تیار ہو گئےہیں۔ ا یک ویب سائٹ کے مطابق یونس خان ہیڈ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ ہوں گے۔بورڈ نے اپریل میں ٹیم کا ٹریننگ کیمپ عرب امارات میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔دریں اثنا بورڈ نے سابق انگلش کرکٹر گراہم تھورپ کو مستقل کوچ مقرر کیا ہے۔