• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے مکمل تباہی کے دور کو شکست ہو گئی، مریم نواز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو عمران خان کے انجام سے سبق سیکھنا چاہئیے،عمران خان کے مکمل تباہی کے دور کو شکست ہو گئی۔ بدھ کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے لکھا کہ آپ کی نااہلی اور مکمل تباہی کا دور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شکست خوردہ ہے، آپ نے نہ صرف اکثریت بلکہ اخلاقی اختیار بھی کھو دیا ہے، اپنے منصب سے استعفیٰ دیں۔

اہم خبریں سے مزید