• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، الیکشن کمیشن کوگورنراور وزیراعلیٰ کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کوگورنرخیبرپختونخوااور وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 12اپریل تک جواب طلب کرلیا،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے گورنرکے پی شاہ فرمان، وزیراعلی محمود خان اور صوبائی وزیرانورزیب خان کی رٹ درخواستوں کی سماعت کی۔ رٹ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے دیر جلسے میں شرکت پر گورنر، وزیراعلی اور صوبائی وزراءکو نوٹسزجاری کرکے طلب کیاہے، ان کے وکیل کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ دیگر پبلک ہولڈر آفس سے مختلف ہے ۔
اہم خبریں سے مزید