لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا،سعد رفیق کا حاضری سے استثنیٰ منظور کرلیا گیا،شریک ملزمان نے اثاثہ جات ریفرنس کو چیلنج کررکھا ہے ،خواجہ بردران کیخلاف مزیدنیب گواہ جرح کیلئے طلب ، اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی، شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئےسماعت کے دوران جج محمد بشیر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعلقہ ریکارڈ واپس عدالت آگیا شریک ملزمان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ نہ سنانے کی استدعا کی گئی ۔