راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے ججز روسٹر میں تبدیلی کردی گئی۔4 سے23اپریل تک چھ جج کام کریں گے۔چار اور پانچ اپریل کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی اور سینئر جسٹس ملک شہزاد احمد خان راولپنڈی بنچ میں کام کریں گے۔جسٹس صداقت علی خان،جسٹس مرزا وقاص روف،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز23اپریل تک کام کریں گے۔25اپریل سے7مئی تک پھر نیا روسٹر جاری کیا گیا ہےجس میں راولپنڈی بنچ میں پانچ جج کام کریں گے۔جسٹس صداقت علی خان،جسٹس مرزا وقاص روف،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے علاوہ جسٹس سہیل ناصر بھی شامل ہوجائیں گے۔